پشاور:(روزنامہ جرأت)رستم کے علاقے ننگ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کے دوران لاپتا ہونے والا شخص 16 دن بعد زندہ مل گیا۔ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع مہمند کے رہائشی خیبر کو محفوظ نکال لیا۔لاپتا شخص کے زندہ ملنے پر اہل خانہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ اللہ کا شکر بھی ادا کیا۔ ننگ آباد مائننگ لینڈ سلائیڈنگ میں لاپتہ شخص 17 دن بعد معجزانہ طور پر زندہ برآمد ہو گیا، ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق رستم کے علاقہ پلوڈھیری ننگ آباد درنگ میں 31 مارچ کو پیش آنے والے مائننگ لینڈ سلائیڈنگ حادثے کے بعد 17 روز تک جاری رہنے والا ریسکیو1122 درنگ انتظامیہ اور مقامی لوگوں کی مشترکہ آپریشن میں لاپتہ مزدور کی تلاش کے لئے جاری تھا .مسلسل کوششوں سے آخر کار لاپتہ مزدور 17 روز بعد ملبے تلے زندہ برآمد ہو گیا جس کو ریسکیو 1122 نے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اہل خانہ نے انکی شناخت عبدالوہاب نامی شخص سے کی جو 31 مارچ سے درنگ واقعہ میں لاپتہ تھا، لاپتہ شخص کو باحفاظت نکالنے پر اہل علاقہ اور انکے عزیز و اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور اسے اللہ تعالی کا معجزہ قرار کر اللہ کا شکر ادا کیا ۔ دریں اثناء ممبر صوبائی اسمبلی طفیل انجم نے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے ہدایات پر سلائیڈنگ سے برآمد مزدور کی عیادت کے لئے ہسپتال کا دورہ کیا وہاں پر ہسپتال انتظامیہ کو عبدالوہاب مزدور کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی اور سلائیڈنگ میں زندہ برآمد مزدور سے ملاقات کرکے انکی عیادت کی اور انکے جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر تحصیل رستم کے عوامی سیاسی حلقوں نے مسلسل 17 روز سے جاری آپریشن اور لاپتہ مزدور کو بحفاظت برآمد کرنے پر درنگ انتظامیہ ریسکیو1122 سمیت دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے فلاحی تنظیموں کو خراج تحسین پیش کیا.
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




