school holiday

سندھ کے سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کی چھٹی بحال

کراچی:(روزنامہ جرأت) حکومت سندھ نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں ہفتے کے روز کی تعطیل بحال کردی۔
اس فیصلے کے تحت تدریسی اوقات میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا جائے گا تاکہ تعلیمی سرگرمیاں مؤثر انداز میں جاری رہ سکیں۔یہ فیصلہ سندھ حکومت کے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد اور دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم سندھ کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل پیر تا جمعہ 5 دن ہوگا، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں پر ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سندھ بھر کے تمام سرکاری اسکول ہفتے کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں