(روزنامہ جرأت)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونےکی قیمت میں 5100 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 4 لاکھ 54 ہزار 336 روپے ہوگئی۔عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں 51 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد عالمی بازار میں سونے کی قیمت 4319 ڈالر فی اونس ہوگئی۔یاد رہے کہ گزشتہ تین روز سے سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں سونے کی قیمت میں 26 ہزار 400 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




