gohar ali khan

شاید کچھ روز بعد ہم اسمبلی میں نہ رہیں، آپ کو اپنے اسٹائل کی جمہوریت مبارک، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) بانی پی ٹی آئی عمران خان کو الشفاء کے بجائے پمز اسپتال لے کر جانے کے معاملے پر پارٹی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شاید کچھ دن بعد ہم اس اسمبلی کا حصہ نہ رہیں، آپ کو اپنے سٹائل کی جمہوریت مبارک ہو۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ ہم پارلیمنٹ میں رہیں اس لیے ہمارے لیے ممکن نہیں ہوگا کہ اس ایوان میں رہیں، شاید آپ بھی نہیں چاہتے کہ ہم اس سسٹم کا حصہ رہیں لہٰذا ہم کچھ دنوں میں فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف سینیئر سیاستدان ہیں، خواجہ آصف جو فیصلہ کریں، اگر آپ کہتے ہیں ہم اس کونے میں نا رہیں تو ہم چلے جائیں گے، اس جمہوریت کو اگر بچانا ہے تو جو باتیں کہی ان پر غور کریں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے سپورٹرز اور ووٹرز کو کہا کوئی الشفاء انٹرنیشنل اسپتال نہ جائے، ہم نے کہا سپریم کورٹ آرڈر کا احترام کیا جائے اور کوئی ویڈیو نہ بنائے، کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے بانی پی ٹی آئی کا علاج صحیح نہ ہو لیکن کون ہے جو رات کو اچانک بانی پی ٹی آئی کو دوسرے اسپتال لے گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ کوئی لوگ ہیں جو اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، وہ کون ہیں جو عمران خان کو غلط اسپتال لے گئے، وہ کون تھے جو ایک گھنٹے کے اندر اندر عمران خان کو واپس لے گئے، کوئی لوگ ہیں جو اسکو سبوتاژ کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں