rakhi sawant and saba qamar meeting

صبا قمر اور راکھی ساونت کی دبئی میں غیر متوقع ملاقات؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

(روزنامہ جرأت)پاکستانی اداکارہ صبا قمر اور بھارتی اداکارہ و انٹرنیٹ پرسنیلیٹی راکھی ساونت کی دبئی میں ہونے والی ملاقات نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔ ‌صبا قمر حال ہی میں ایک تقریب میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود تھیں، جہاں راکھی ساونت ان سے ملنے پہنچیں۔ دونوں نے گرمجوشی سے ایک دوسرے کو گلے لگایا اور تصاویر بھی بنوائیں۔راکھی ساونت اس موقع پر صبا قمر کیلئے پھول اور ایک انگوٹھی بھی لے کر آئیں، جس پر پاکستانی اداکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور تحائف کی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ دونوں فنکاراؤں کی غیر متوقع ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جہاں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں