egyptmskehistorybydefeatingnewzealand

فیفا ورلڈکپ: مصر نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تاریخ رقم کردی

(روزنامہ جرأت)مصر نے فیفا ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔اس شاندار فتح میں اسٹار فارورڈ محمد صلاح نے مرکزی کردار ادا کیا جن کی عمدہ کارکردگی نے ٹیم کی ناک آؤٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کردیں۔میچ کے پہلے ہاف میں نیوزی لینڈ نے بہتر حکمت عملی اپنائی اور کارنر کک پر فن سرمین کے ہیڈر کی بدولت برتری حاصل کرلی۔مصر وقفے تک ایک گول کے خسارے میں رہا تاہم دوسرے ہاف میں ٹیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے میچ کا نقشہ بدل دیا۔58ویں منٹ میں مصطفیٰ زیکو نے محمد ہانی کے کراس پر شاندار ہیڈر کے ذریعے اسکور برابر کیا۔
اس کے بعد محمد صلاح نے گیند کو جال میں پہنچا کر مصر کو برتری دلا دی۔ آخری مراحل میں صلاح نے ایک اور موقع پیدا کیا جس سے محمود تریزیگیہ نے ہیڈر کے ذریعے تیسرا گول اسکور کردیا۔اس کامیابی کے بعد مصر دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ گروپ جی میں سرفہرست آ گیا ہے جبکہ نیوزی لینڈ ایک پوائنٹ کے ساتھ آخری پوزیشن پر موجود ہے۔
میچ کے اختتام پر مصری شائقین نے بھرپور جشن منایا اور ٹیم کی تاریخی کامیابی کو یادگار قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں