shahbazsharifmetmdbaitulmaal

مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیرِ اعظم

(روزنامہ جرأت)وزیراعظم شہباز شریف سے مینجنگ ڈائیریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِ اعظم نے بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں