Authorities denied reports regarding the arrest of a suicide bomber at Masjid al-Haram.

مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی اطلاعات کی تردید، خوف و ہراس پھیلانے والا شخص گرفتار

مکہ مکرمہ:(روزنامہ جرأت) حرمین شریفین حکام نے مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری کی خبروں کی تردید کردی۔
حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہےکہ سیکیورٹی اہلکاروں نے مسجد الحرام میں خوف و ہراس پھیلانے اور وہاں موجود زائرین کو ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق گرفتار شخص کے خلاف فوری ضروری قانونی کارروائی مکمل کی گئی اور اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام نے واضح کیا کہ مسجد الحرام سے خودکش بمبار کی گرفتاری سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اطلاعات غلط ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں