کراچی:(روزنامہ جرأت) ملک میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ 17مئی کو غروب آفتاب کے وقت نئےچاند کی عمر 18گھنٹے 30 منٹ ہوگی اور 17 مئی کی شام ذوالحج کا چاند نظر آنے کے امکانات موافق ہیں۔ترجمان کے مطابق یکم ذوالحج 1447 ہجری بروز پیر 18 مئی کو متوقع ہے جبکہ ملک میں عیدالاضحٰی 27 مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ ذوالحج کے چاندکا حتمی فیصلہ پاکستان کی مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرےگی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




