world bank

ورلڈ بینک نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظرثانی کا مطالبہ کردیا

ورلڈ بینک نے پاکستان سے این ایف سی ایوارڈ کے وسائل کی تقسیم کے فارمولے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سے پاکستان پر زور دیا گیا ہےکہ صوبوں میں وسائل کی تقسیم آبادی کے بجائے اخراجاتی ضروریات اور ممکنہ آمدنی کی صلاحیت کی بنیاد پر کی جائے۔
ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو وفاق کی آمدن سے 57.5 فیصد وسائل کی فراہمی ہورہی ہے، 80 فیصد اخراجات تنخواہوں، پنشن یا دیگر انتظامی معاملات پر خرچ ہورہے ہیں، غربت کی سطح میں کمی یا عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی نہیں ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق 18 ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق سماجی خدمات اور معاشی شعبوں میں سرگرم ہے جس سے وسائل کا ضیاع اور جوابدہی کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کو نہ واضح اختیارات دیے گئے ہیں اور نہ ہی مناسب مالی وسائل فراہم کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں