shahbazsharifapprovewheatkp

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

(روزنامہ جرأت)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جون 2026وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے، خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی، وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں