iranianfmmetshehbazsharif

وزیرِ اعظم سے ایرانی وزیرِ خارجہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو

(روزنامہ جرأت) ایران امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور مشاورتی عمل جاری ہے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی وفد نے ملاقات کی۔ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے وزیراعظم ہاوس میں ہونے والی ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات میں خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ایرانی سفارت خانہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر سید عباس عراقچی کی اسلام آباد میں دیگر آفیشلز کے ہمراہ ملاقات کی. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران اور پاکستان کے درمیان علاقائی سیکیورٹی اوردوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی اور قومی سلامتی مشیر جنرل عاصم ملک بھی شریک تھے۔
ایرانی وفد میں نائب وزیر خارجہ غریب آبادی، سفیر رضا امیری مقدم اور ترجمان وزارت خارجہ بقائی شامل تھےایران اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا پاک ایران تعلقات اور سیکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔قبل ازیں پاکستان کے دورے پر آئے ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کی۔ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پہلی باضابطہ ملاقات فیلڈ مارشل عاصم منیر سے کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اہم سیاسی اور عسکری قیادت بھی شریک ہوگی، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ اپنے وفد کے ہمراہ شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور اہم سفارتی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات کے بعد ایرانی وفد مسقط اور ماسکو روانہ ہو جائے گا، جہاں مزید سفارتی رابطے جاری رکھے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کے ساتھ ہونے والی مشاورت کی روشنی میں امریکی حکام کو بھی آگاہ کیا جائے گا، جبکہ امریکی وفد کے ممکنہ دورہ پاکستان سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے وقت کا ابھی حتمی تعین نہیں ہوا، تاہم مسقط اور ماسکو کے دوروں کے بعد مجموعی صورتحال مزید واضح ہونے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں