federal government has contacted jamaat e islami

وفاقی حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ، وزیراعظم سے ملاقات کےلیے اہم پیغام پہنچا دیا

(روزنامہ جرأت)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے رابطہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پٹرولیم لیوی مذاکرات کے حوالے سے احسن اقبال نے لیاقت بلوچ کو وزیراعظم کا پیغام پہنچایا۔اس حوالے سے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ملاقات کے لیے دونوں کمیٹیاں شیڈول طے کریں گی، شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمن طے شدہ شیڈول کے مطابق ملاقات کریں گے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملاقات کے شیڈول کے لیے جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹی کے درمیان جلد تفصیلات طے ہوں گی، وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر بات چیت ہوگی۔
نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمن، وزیراعظم سے ملاقات میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور آئی پی پیپز سے متعلق اہم امور پر بھی بات کرینگے، جماعت اسلامی کا مطالبہ ہے لیوی بھتہ مکمل ختم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں