pak west indies test series

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز؛ قومی ٹیم کا راولپنڈی میں تربیتی کیمپ، 13 جولائی کو روانہ ہوگی

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنے پہلے تربیتی سیشن کا آغاز کر دیا۔قومی اسکواڈ نے صبح 10 بجے پریکٹس شروع کی، جو دوپہر ایک بجے تک جاری رہی۔ اس دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں تاکہ ویسٹ انڈیز کے دورے سے قبل بہترین تیاری کو یقینی بنایا جا سکے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی سیشنز 12 جولائی تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری رہیں گے، جبکہ 10 اور 11 جولائی کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ دو روزہ وارم اپ میچ میں بھی حصہ لے گا۔ قومی کرکٹ ٹیم 13 جولائی کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے روانہ ہوگی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں