(روزنامہ جرأت)آسٹریلوی ہائی کمیشن کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ون ڈے سیریز جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔
آسٹریلوی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ پاکستان ون ڈے سیریز جیتنے کا اصل حقدار تھا، مبارک ہو پاکستان۔ہائی کمیشن نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کو پاکستان میں دوبارہ کھیلتے دیکھنا خوش آئند ہے، کرکٹ ایک بار پھر دونوں ملکوں کو قریب لا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔




