nataliakhan

پاکستان کی 28 سالہ معروف خاتون سائیکلسٹ نتالیہ خان انتقال کرگئیں

(روزنامہ جرأت)پاکستان کی معروف خاتون قومی سائیکلسٹ نتالیہ خان 28 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔تفصیلات کے مطابق نتالیہ خان گردوں کے امراض میں مبتلا تھیں جس کی سرجری کے بعد ان کی حالت مزید بگڑ گئی۔انہیں فوری طور پر گردے کی پیوند کاری کی ضرورت تھی مگر بیماری سے لڑتے ہوئے وہ جان کی بازی ہار گئیں۔نتالیہ خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر لاہور میں ادا کی جائے گی۔قومی مقابلوں میں پنجاب اور ایچ ای سی کی نمائندگی کرنے والی نتالیہ خان روئنگ کی بھی اچھی کھلاڑی تھی۔دریں اثنا پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے عہدے داران نے نتالیہ خان کی رحلت پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں