first resignation from pakistan tehreek-e-insaf after governors rule in pakhtunkhwa

پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلا استعفیٰ

اسلام آباد:(روزنامہ جرأت) خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پہلااستعفیٰ سامنےآ گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو بھجوا دیا ہے۔واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر نے گزشتہ دنوں فردوس شمیم نقوی کو مشعال یوسفزئی کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے فردوس شمیم نقوی کا استعفیٰ منظور کرنے سے منع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ بانی چیئرمین کے اچھے اور پرانے ساتھی ہیں، اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں۔پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق فردوس شمیم نقوی تاحال ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کے عہدے پر برقرار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں