petroleum Prices increase once again

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

(روزنامہ جرأت)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اوگرا نے 15 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا جس کا اطلاق رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 380 روپے 24 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 409 روپے 42 پیسے کی سطح پر آگئی۔واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ کے ریٹ کے تناسب سے کیا جاتا ہے اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی بیرل کی قیمت گزشتہ روز مزید بڑھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں