nahidrana

پی ایس ایل: پشاور زلمی کو فائنل میں پہنچتے ہی بڑی خوشخبری مل گئی

(روزنامہ جرأت)پشاور زلمی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پہنچتے ہی ایک اور بڑی خوشخبری مل گئی۔تفصیلات کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ بولر ناہید رانا ایک بار پھر پی ایس ایل میں واپسی کے لیے تیار ہیں کیونکہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے انہیں نیا این او سی جاری کر دیا ہے۔ابتدائی طور پر بورڈ نے انہیں 13 اپریل تک لیگ کھیلنے کی اجازت دی تھی جس کے بعد ورک لوڈ مینجمنٹ کے باعث واپس بلا لیا گیا تھا۔تاہم اب وہ 3 مئی کو پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے فائنل میں حصہ لیں گے۔بی سی بی کے مطابق یہ فیصلہ ایک بڑی فرنچائز لیگ کے فائنل میں شرکت کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ و میڈیکل اسٹاف نے بھی انہیں مکمل فٹ قرار دیا ہے۔اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی ہے کہ اس میچ میں شرکت سے ان کی فٹنس یا قومی ذمہ داریوں پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال کا شکریہ ادا کیا ہے۔واضح رہے کہ ناہید رانا حالیہ عرصے میں شاندار فارم میں رہے ہیں، انہوں نے زلمی کے لیے چار میچز میں سات وکٹیں حاصل کیں۔
ناہید رانا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی نمایاں رہے اور اب پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے بھی دستیاب ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں