khalil ul hayyia

ڈاکٹرخلیل الحیہ حماس کے نئے سربراہ مقرر

دوحہ: (روزنامہ جرأت)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خلیل الحیہ کو اپنا نیا سربراہ مقرر کر دیا۔عرب میڈیا کے مطابق حماس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرخلیل الحیہ کو تحریک کےسیاسی دفترکا نیا سربراہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ حماس کے مطابق ڈاکٹرخلیل الحیہ یحییٰ سنوار کے جانشین کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔1960 میں غزہ میں پیدا ہونے والے خلیل الحیہ 1987 میں حماس کے قیام سے ہی تنظیم کا حصہ ہیں۔
خلیل الحیہ گزشتہ سال حماس کے اہم رہنماؤں اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور عسکری کمانڈر محمد الضیف کی شہادت کے بعد تنظیم میں نمایاں حیثیت اختیار کر گئے تھے۔واضح رہے حماس کے سابق سربراہ یحییٰ سنوار اکتوبر 2024 میں اسرائیلی فورسز سے بہادری کے ساتھ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش فرما گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں