kalam glacier

کالام: گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد دب گئے، 6 کو بچالیا گیا، ایک کی تلاش جاری

سوات:(روزنامہ جرأت)کالام میں گلیشیئر ٹوٹنے سے 7 افراد اس کی زد میں آگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق کالام کے علاقے مٹلتان میں گلیشیئر ٹوٹنے کا واقعہ پیش آیا جہاں 7 افرادگلیشیئر کی زد میں آگئے تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور 6 افراد کو بچا لیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ ایک شخص لاپتا ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں