school open

کراچی میں اسکولوں کے کھُلنے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

(روزنامہ جرأت)یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز کھلنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمِ گرما کی تعطیلات کے اختتام پر یکم اگست سے تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں یکم اگست سے چھ روزہ ورکنگ ویک بحال کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں نوٹیفکیشن میں یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتہ تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں