anmolpinkyvideo

کراچی: پنکی کی فلیٹ سے گرفتاری کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

(روزنامہ جرأت)کراچی سے گرفتار ہونے والی منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی کو پولیس کی جانب سے حراست میں لیے جانے کی فوٹیج سامنے آگئی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انمول عرف پنکی کو ایک فلیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ فوٹیج میں پولیس اہلکاروں کو فلیٹ کا دروازہ کھٹکھٹاتے دیکھا جاسکتا ہے، فلیٹ کا دروازہ کھولنے والی خاتون انمول عرف پنکی خود تھی۔ویڈیو میں مزید دیکھا گیا کہ لیڈی کانسٹیبل نے اندرداخل ہوتے ہی پنکی کا موبائل فون لیا اور فلیٹ کی تلاشی شروع کردی۔
دوسری جانب گرفتار خاتون ڈرگ ڈیلر کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ انمول عرف پنکی پر ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی اکٹھی کرلی گئی ہیں۔یاد رہے کہ کراچی میں گارڈن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش خاتون کو گرفتار کیا تھا، ملزمہ کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی کوکین اور دیگر نشہ آور اشیا برآمد ہوئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں