drmahnoorhealthimprove

کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی حالت میں بہتری

کراچی: (روزنامہ جرأت)کوئٹہ میں تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔نجی اسپتال ذرائع کے مطابق پلاسٹک سرجنز کی ٹیم نے چہرے کی گرافٹنگ اور ناک کی معمولی پلاسٹک سرجری مکمل کر لی ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تین رکنی ٹیم نے چہرے کی ابتدائی گرافٹنگ کی، جبکہ مزید گرافٹنگ کا عمل آئندہ دنوں میں مرحلہ وار جاری رکھا جائے گا۔ڈاکٹر ماہ نور اس وقت کراچی کے نجی اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک آنکھ مکمل طور پر ٹھیک ہے جبکہ دوسری میں معمولی دھندلا پن موجود ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق مریضہ کی حالت بتدریج بہتر ہو رہی ہے اور ایک ہفتے بعد مزید گرافٹنگ کے مراحل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں