5 children born in quetta

کوئٹہ کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں پانچ بچوں کی ولادت

(روزنامہ جرأت)کوئٹہ کے نجی اسپتال میں خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا ہے۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی ولادت ہوئی، نوزائیدگان میں 3 بچیاں اور 2 بچے شامل ہیں، والدہ اور بچے صحتمند ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق والدہ اور بچوں کو خصوصی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
کوئٹہ کے رہائشی جوڑے کے پہلے سے تین بچے تھے، اب 5 بچوں کی ولادت کے بعد ان کے بچوں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں