(روزنامہ جرأت)گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا گیا۔گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول کے تحت امیدوار کاغذات نامزدگی 16 اپریل سے 20 اپریل تک جمع کراسکیں گے جب کہ امیدواروں کے ناموں کی فہرست 21 اپریل کو جاری کی جائے گی۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اپریل سے 28 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس کے علاوہ ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائرکرنے کے لیے 2 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے جب کہ ایپلیٹ ٹربیونلز 9 مئی کو اپیلوں کا فیصلہ کرے گی۔امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 10 مئی کو جاری کی جائے گی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 12 مئی کو الاٹ کیے جائیں گے جب کہ گلگت بلتستان کے تمام حلقوں میں پولنگ 7جون کو ہوگی۔
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل




