ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر کینگروز کے دیس جائیں گے

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کرکٹ آسٹریلیا کی دعوت پر کینگروز کے دیس جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ہونے والی آئی سی سی میٹنگ کے دوران ذکا اشرف کی آسٹریلوی بورڈ حکام سے ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی تھی، دونوں بورڈز باہمی ہوم اینڈ اوے سیریز اور جونیئر ٹیموں کے ٹورز کیلیے رابطے میں ہیں۔

آئندہ ماہ پاکستان ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں ذکا اشرف باکسنگ ڈے ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موجود ہوں گے، انھیں میزبان بورڈ نے مدعو کیا ہے، اس دوران پاک آسٹریلیا کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں