پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 62ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس 62ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور کر گیا جو کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز 100 انڈیکس 821پوائنٹس کے اضافے سے 62513 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 71پیسے کی کمی سے 284روپے 25پیسے کی سطح پر آگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں