ٹک ٹاک وڈیوز بنانے کیلئے ڈکیتیاں کرنے والا گروہ گرفتار

لاہور: پولیس نے ٹک ٹاک پر وڈیوز بنانے کی خاطر ڈکیتیاں و چوریاں کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن ارتضی کمیل کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی متحرک چور و ڈکیت گروہ گرفتار کرلیا ، جن میں وسیم خان عرف ساجد اور زاہد شامل ہیں، جو مختلف ملبوسات میں وڈیوز بنانے کے لیے ڈکیتیاں و چوریاں کرتے تھے۔

فوٹیجز میں ملزمان کواسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوریوں کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔
ملزمان سے ایک لاکھ نقدی، 2 موبائلز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی ہنڈا 125 برآمد ہوئی۔ ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں