صوبائی حکومتیں اور ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپے کے نادہندہ

اسلام آباد: ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے کھربوں روپے کے واجبات، صوبائی حکومتیں اور مختلف ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن کے کھربوں روپے کے نادہندہ نکلے۔

دستاویزات کے مطابق ٹی سی پی نے 13 اداروں سے 259 ارب روپے کی وصولی کرنا ہے۔ سود کی مد میں اصل واجبات سے زائد رقم نجی بینکوں کو ادا کرنا ہے۔

ٹی سی پی کے واجبات پر روزانہ 6 لاکھ ڈالر کا سود آتا ہے ہے۔ ٹی سی پی کے 259 ارب واجبات میں 153 ارب روپے سود کی رقم ہے جبکہ ٹی سی پی کے 259 ارب میں پرنسپل اماونٹ 105 ارب روپے ہیں۔
موصول ہونے والے دستاویزات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن 86 ارب 11 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے اور این ایف ایم ایل نے 104 ارب 22 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ یہ رقم سبسڈی میں دینے والی اشیاء اور دیگردرآمد کروانے والی اشیاء کی مد میں ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتیں بھی ٹی سی پی کی نادہندہ ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سندھ فورڈ ڈیپارٹمنٹ نے 8 ارب 89 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ 13 ارب بیس کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ خیبر پختون خواہ فورڈ ڈیپارٹمنٹ 9 ارب 92 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے اور بلوچستان فورڈ ڈیپارٹمنٹ 7 ارب 12 کروڑ روپے کا نادہندہ ہے۔ آزاد کشمیر حکومت نے بھی 1 ارب 67 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ دستایوزات کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے کاٹن سبسڈی پر 2 ارب 14 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔

چئیرمین پی ٹی سی کا کہنا ہے کہ یہ رقم گندم، یوریا کھاد اور چینی کی درآمد کے باعث ہیں۔ مختلف اداروں کی طرف سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے کمرشل قرضوں کی واپسی میں مشکلات ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں