کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے کبھی شادی نہیں کروں گی؛ ریشم

لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ وہ کبھی بھی کسی اداکار یا شوبز شخصیت سے شادی نہیں کریں گی کیونکہ شوبز انڈسٹری میں ہونے والی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں۔

حال ہی میں اداکارہ ریشم نے صحافی ملیحہ رحمٰن کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی شادی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

ریشم نے شادی کے خوبصورت رشتے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ “آج کے دور میں میاں بیوی میں برداشت ختم ہوگئی ہے، اسی وجہ سے طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، یہ رشتہ برداشت سے ہی چلتا ہے، کہیں پر بیوی کو برداشت کرنا چاہیے اور کہیں پر شوہر کو بھی برداشت کرنا چاہیے کیونکہ بیوی پورے گھر کو سنبھالتی ہے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “ہمارے مذہب میں میاں بیوی کے رشتے کو بہت اہمیت حاصل ہے اور اسلام میں کامیاب شادی کے طریقے بھی بتائے گئے ہیں، اگر میاں بیوی اُن طریقوں کو اپناکر زندگی گزاریں گے تو یقیناََ اُن کا رشتہ مضبوط اور کامیاب ہوگا”۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ “شادی کے بعد کچھ رشتوں میں صورتحال سنگین ہوجاتی ہے جہاں میاں بیوی کا ساتھ رہنا ممکن نہیں ہو تو ایسے میں علیحدگی اختیار کرلینا ہی بہتر ہے”۔
ریشم نے اپنی شادی کے بارے میں کہا کہ “میں کبھی بھی شوبز انڈسٹری میں شادی نہیں کروں گی کیونکہ میں شوبز انڈسٹری میں اداکاروں کی طلاق کی شرح میں اضافہ دیکھ کر بہت ڈر گئی ہوں، شوبز کی شادیاں زیادہ عرصے تک نہیں چلتیں”۔

اُنہوں نے کہا کہ “سجل علی اور احد کی طلاق پر بہت دُکھ ہوا، عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی ختم ہونے پر بھی بہت زیادہ افسوس ہوا، یہ شادیاں ختم نہیں چاہیے تھیں، مجھے یہ جوڑے بہت پسند تھے”۔

اداکارہ نے کہا کہ “میں اللہ سے ہمیشہ اپنے اچھے نصیب کے لیے دُعا کرتی ہوں، میرا شادی کا ارادہ ہے لیکن مجھے ابھی تک کوئی اچھا انسان نہیں مل سکا”۔

ریشم نے مزید کہا کہ “اگر میری شادی کسی اچھی جگہ ہوجاتی تو میں بہت پہلے شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہوتی”. واضح رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی، ان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام روہم ہے، سال 2022، اکتوبر میں دونوں نے باضابطہ طور پر اپنی علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

عمران اشرف سے طلاق لینے کے بعد، کرن اشفاق نے 4 دسمبر کو اتوار کے روز لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔
دوسری جانب سجل علی اور احد رضا میر مارچ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کے ایک سال بعد جوڑی کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں لیکن آج تک اس جوڑی نے اپنی طلاق کی خبر پر کوئی بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں