راولپنڈی: سائفر کیس میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی پر فرد جرم آج عائد کی جائے گی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابولحسنات ذوالقرنین کریں گے۔
سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ جیل کے کمیونٹی سینٹر میں کی جائے گی۔ ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار پر استغاثہ کے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر خارجہ کو اڈیالہ جیل میں ٹرائل کے دوران خصوصی عدالت پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملزمان کو گزشتہ سماعت پر مقدمہ کی نقول تقسیم کر دی گئی تھیں۔