اسلام آباد: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 7.035 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے 137 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
دوسری جانب پاکستان اورمشرقی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
پہلے چارماہ( جولائی تا اکتوبر) کے عرصے میں مشرقی یورپ کے ممالک کوپاکستانی برآمدات میں 2.18 فیصد اوران ممالک سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔