قومی شاہراہ پر کار اور پولیس موبائل میں تصادم، 2 اہلکار شہید

سبی: قومی شاہراہ پر کار اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق حاجی شہر کے قریب قومی شاہراہ پر ٹو ڈی کار اور پولیس موبائل میں تصادم کے نتیجے میں لیویز فورس کے 2 اہل کار شہید اور ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز فورس اور ریسیکو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں و زخمیوں کو سبی ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔

دریں اثنا مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں بدرنگ ٹوڈی کار اور فارچونر گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فارچونر گاڑی میں ڈی آئی جی پولیس کی فیملی سوار تھی، جس کا ڈرائیور بھی حادثے میں زخمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں