پرتھ میں کم شائقین؛ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر سوال اٹھنے لگے

پرتھ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے میچ میں تماشائیوں کی کم تعداد کے باعث ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل پر ہی سوالات اٹھائے جانے لگے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مقابلوں ہزاروں خالی نشستوں کے سامنے ہوا، اتوار کے روز مقامی اسپن اسٹار ناتھن لائن کو 500 وکٹیں مکمل کرنے کی داد دینے کیلیے اسٹینڈز میں صرف 3 ہزار تماشائی ہی موجود تھے، اس کی وجہ سے طویل طرز کے فارمیٹ میں شائقین کی دلچسپی پر سوال اٹھایا جارہا ہے۔

سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر کیری او کیف کا کہنا تھا کہ کھیل سے ہماری محبت کم ہونے لگی ہے، ایک اور سابق کھلاڑی ایڈمونڈ نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے یہاں پر اے ایف ایل میچ دیکھنے کے لیے 40 ہزار سے زائد تماشائی آتے ہیں مگرہم اپنے ویسٹ آسٹریلین دوستوں کو ٹیسٹ کرکٹ کی جانب راغب نہیں کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں