باجوڑ میں فائرنگ سے پی کے 19 کا آزاد امیدوار شدید زخمی اور اس کا ساتھی جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کی حدود میں پی کے 19 ماموند کے لیے مظلوم اولسی تحریک کے امیدوار سید رحیم شاہ عرف صباون کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی نتیجے میں صباون جاں بحق اور ساتھی حلیم شاہ زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے بعد نامعلوم افراد بآسانی فرار ہوگئے، لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں۔
Load/Hide Comments