شیر کے بچوں کا اپنے باپ کی دُم سے کھیلنے کا مزاحیہ منظر وائرل

مکھانڈا: جنوبی افریقا کے جنگل میں ایک شخص نے شیر کے دو چھوٹے بچوں کے مشغلے کا ایک منظر کیمرے میں قید کیا جب انہوں نے اپنے سو رہے باپ کو تنگ کر کر کے اس کی نیند خراب کر دی۔

جنوبی افریقا میں پمبا پرائیویٹ گیم ریزرو کے سسٹم ہیڈ رینجر 29 سالہ کیمرون اشمیٹ نے اس مزاحیہ نظارے کو کیمرے میں قید کیا۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پمبا میں یہ ایک عام دن تھا۔ ہم جنگل کے دورے پر تھے جب ہماری نظر شیروں کے ایک گروپ پر پڑی۔

کیمرون کا کہنا تھا کہ اتنے میں ہم نے ایک شیر کو آرام کرتے ہوئے اور اس کے پاس میں ہی اسکے بچوں کو جھاڑیوں میں کھیلتے ہوئے دیکھا۔ چنچل اور متجسس بچے اپنے اردگرد کے ماحول سے واقفیت حاصل کر رہے تھے کہ اتنے میں انہوں نے اپنے ’والد‘ کی حرکت کرتی دم نے ان کی توجہ حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں