کوئٹہ: الیکشن ٹربیونل نے آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلوچ رہنما سردار اختر مینگل کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے.زرائع کے مطابق بی این پی کے سربراہ اختر خان مینگل نے انتخابات کےلیے این اے 264 کوئٹہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، ریٹرننگ آفیسر (آر او) نے ان کے کاغذات دبئی کے اقامہ کی بنیاد پر مسترد کردیے تھے۔
فیصلے کے خلاف اختر مینگل نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی آج ان کی اپیل منظور کرلی گئی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ مشتمل الیکشن ٹریبونل نے اپیل پر سماعت کی اور آر او کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔