کراچی سے لاہور جانیوالی مسافر کوچ الٹ گئی، 5 مسافر جاں بحق، کئی زخمی

پنوعاقل: کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ الٹ جانے کے حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پنوعاقل کے علاقے میں سانگی تھانہ کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹ گئی، جس میں پانچ مسافر جاں بحق اور 15 سے زائد زخمی ہو گئے۔

کراچی سے لاہور جانے والی مسافر کوچ کو سانگی قومی شاہراہ پر حادثہ پیش آیا، جس کے بعد ریسکیو اہل کاروں نے پانچ افراد کی دبی ہوئی لاشیں نکالیں۔ بعد ازاں زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں