باجوڑ؛ پولیو سیکیورٹی پر تعینات پولیس ٹرک پر بم حملے میں 5 اہلکار شہید، 22 زخمی

خیبرپختونخوا کے شمالی ضلع باجوڑ میں پولیس گاڑی پر بم حملے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

تحصیل ماموند کے علاقے بیلوٹ فرش میں پولیو سیکیورٹی کیلئے جانیوالی پولیس گاڑی کے نزدیک دھماکا ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور امدادی اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور زخمیوں و لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو1122 کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ خار اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
پولیس شہدا کے نام
1: حبیب الرحیم ولد بادشاہ میر سکنہ عنایت قلعہ
2:مناسب خان ولد میر عالم خان سکنہ ترخو لغڑئ
3:محمد راؤف ولد حضرت باچاہ سکنہ سیرئ ترخو
4: خان محمد ولد گل فروش سکنہ گٹکے ماموند
5: علی رحمن
زخمیوں کی تفصیل
1) عدنان ولد نادر خان
2) ھارون ولد سید ولی
3) سیراج ولد محبوب
4) ولی جان ولد نوراللہ
5) صاحبزادہ ولد امیر زادہ
6) لہاز ولد رحمان گل
7) شاہد اللہ ولد طاہر
8) ظفر خان ولد سید نوران
9) احمد ولد عبدالغفار
10) عبدالرزاق ولد صاحب الرحمن سکنہ مانوڈھیر گردی
11) محمد اسرار ولد حیات خان
12) جہانگیر ولد محمد زمان
13) فیض الرحمن ولد محمد نور
14) صاحبزادہ ولد محمد علی جان
15) صدبر ولد فیض طلب سکنہ مانوڈھیر گردی
16) حافظ ولد نیاز محمد
17 ) حیات اللہ ولد نور اعظیم
18)شیر محمد ولد زارور خان
19) عبد اللہ ولد دایان گل
20) صاحب ولد محمد ولی
21) نعمت اللہ ولد شیر اعلم
22) جلیل ولد مولا جان
23)حبیب اللہ ولد احسان سکنہ شاگو ماموند
24)امیر ذادہ ولد نامعلوم سکنہ مامینزوں
دھماکے کے بعد ٹانک اور ڈی آئی خان میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر پولیو مہم عارضی طور پر ملتوی کردی گئی۔ ٹانک میں اب یہ مہم 15 جنوری سے اور ڈی آئی خان میں 22 جنوری سے شروع ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں