عالمی مارکیٹ کے ساتھ مقامی سطح پر بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے

کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

عالمی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3ڈالر کے اضافے سے 2050ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 300روپے کے اضافے سے 216400روپے ہوگئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 257 روپے کے اضافے سے 185528 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2660 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2280.52روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں