کندھ کوٹ الیکشن کمیشن آفس میں افسر سمیت 4 ملازمین ہلاک

کراچی: کندھ کوٹ میں واقع الیکشن کمیشن کے دفتر سے 4 ملازمین کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، خدشہ ہے کہ ہلاکتیں گیس لیکیج کے سبب ہوئیں۔

کندھ کوٹ کے امدادی ادارے کے مطابق الیکشن کمیشن آفس کندھ کوٹ کے چاروں ملازم کمرے میں سوئے ہوئے تھے گیس لیکیج ہونے سے ملازمین جاں بحق ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس اور ہماری ٹیم پہنچی اور لاشیں اسپتال منتقل کردیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق کندھ کوٹ جاں بحق ہونے والوں میں الیکشن آفیس کے مشتاق مگسی، آپریٹر غلام فرید، واجد خالطی اور عبدالرؤف مگسی شامل ہیں۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران الیکشن کمیشن نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا ہے، وفات پانے والوں میں الیکشن آفیسر، 2 ڈیٹا انٹری آپریٹر اور ایک سب اسسٹنٹ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں