3 کروڑ روپے کی خورد برد میں ملوث ںجی بینک کا ملازم گرفتار

کراچی: ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل نے کارروائی کے دوران 3 کروڑ روپے سے زائد کے خورد برد میں ملوث دو بینک ملازمیں میں سے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا.

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مرکزی ملزم بینکنگ سروسز مینیجر رقم کی خورد برد کے بعد ملازمت سے غائب ہے، مینیجر علی گل اور گرفتار کیشئیر غلام محمد نے کیش ان ٹرانزٹ کے ذریعے 3 کروڑ 29 لاکھ 78 ہزار روپے خورد برد کئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نے رقم کیش ان ٹرانزٹ ٹریڈ کی 4 بوگس انٹریز کے ذریعے بینک کی دیگر برانچز میں منتقلی ظاہر کی، دستاویزات میں منتقل کردہ رقم منتقلی جے بجائے دونوں ملزمان نے ملی بھگت سے ہڑپ کر لی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں