اسٹیٹ بینک نے اپنے واٹس ایپ چینل کا آغاز کردیا

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اپنے واٹس ایپ چینل کا باضابطہ آغاز کردیا۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق واٹس ایپ صارفین اسٹیٹ بینک کے مصدقہ واٹس ایپ چینل کو متعلقہ لنک یا کیو آر کوڈ کے ذریعے فالو کر سکتے ہیں، اسٹیٹ بینک واٹس ایپ کے ذریعے اپنے اسٹیک ہولڈرز کو مصدقہ اطلاعات سے بروقت آگاہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق یہ چینل ابلاغ کا ایسا ذریعہ ہوگا جس پر فالوورز کو اسٹیٹ بینک کی پالیسیوں، اقدامات، اعلامیوں اور آگاہی کی مہمات کے بارے میں اطلاعات براہِ راست موصول ہوں گی، واٹس ایپ کے علاوہ اسٹیٹ بینک سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں