الیکشن کمیشن کا امیدواروں کے انتخابی نشانات تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے امیدواروں کے انتخابی نشانات تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابی عملے کو ہدایات جاری کردی ہیں .ز رائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی نشان کی تبدیلی سے اس مرحلے پر اجتناب کریں اور اگر تبدیلی لازم ہو تو کمیشن سے اجازت لیں۔

الیکشن کمیشن نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی شروع ہوگئی ہوسکتا ہے انتخابی نشان کی تبدیلی ممکن نہ ہوسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں