باہر الزامات لگاتے ، یہاں ریلیف مانگتے ہیں، چیف جسٹس کا پی ٹی آئی وکیل سے مکالمہ

اسلام آباد: چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ باہر جاکر الزام لگاتے ہیں، یہاں ریلیف مانگتے ہیں۔

ملازمت سے متعلق ایک کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ کے درمیان مکالمہ ہوا، جس میں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں۔
دوران سماعت لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ نااہلی کیس درخواست مقرر کرنے کی استدعا کی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جلد سماعت کی درخواست دائر کردیں۔ قانون کے مطابق جو ریلیف ہوگا وہ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں