ایسکیلیٹر پر چوہے کے چڑھنے کا لامتناہی سلسلہ، ویڈیو وائرل

امریکی میڈیا کے مطابق نیو یارک سٹی میں ایک چوہے کو ’کبھی نہ ختم ہونے والی سیڑھی‘ پر چڑھتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی ویڈیو پاس ہی کھڑے ایک شہری نے ریکارڈ کرلی۔

’چوہے کی فضول کوشش‘ کی اس ویڈیو کو ٹک ٹاک پر صرف دو دنوں میں 22 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں۔ اس ویڈیو کو جمی جیمز نامی ٹک ٹاکر نے اپ لوڈ کیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک چوہا سب وے میں نیچے آنے والے ایسکلیٹر کی سیڑھیوں پر چڑھ رہا ہے مگر جیسے ہی کیمرا زوم آؤٹ ہوتا ہے، تو پتہ چلتا ہے کہ چوہے کی یہ کوشش رائیگاں جائے گی۔ تیزی سے نیچے آتا ایسکیلیٹر چوہے کیلئے سیڑھیوں کے اوپر پہنچنا ناممکن بنا دیتے ہیں۔

کئی لوگوں نے ویڈیو پر تبصرے کیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں سے سنا ہے وہ (چوہا) آج بھی بلندی پر جانے کی کوشش کر رہا ہے۔ دوسرے صارف نے لکھا کہ 2024 میں نوکری ڈھونڈنا بالکل ایسا ہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں