سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک دن کمی کے بعد آج پھر اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 2060 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 216300روپے ہو گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686روپے کے اضافے سے 185442 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں: مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی قیمت 2 ڈالر فی اونس کمی سے 2055 ڈالر کی سطح پر آ گئی تھی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 600 اور فی 10 گرام 515 روپے سستا ہوا تھا جب کہ پیر اور منگل دونوں دن سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں