جام شورو میں بس الٹنے سے 25 مسافر زخمی

کوٹری: جام شورو ایم نائن موٹر وے نوری آباد اٹک پٹرول پمپ کے قریب مسافر کوچ الٹنے سے 25 مسافر زخمی ہوگئے، تین کی حالت تشویش ناک ہے۔

امدادی ادارے کے مطابق مسافر کوچ کراچی سے ملتان جا رہی تھی کہ تیز رفتاری میں اوور ٹیک کرتے ہوئے الٹ گئی، 25 مسافر زخمی ہوئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تین زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

اطلاعات ہیں کہ پولیس اور موٹر وے پولیس نے پہنچ کر زخمیوں کو نوری آباد ٹرامہ سینٹر منتقل کیا، زخمیوں میں انتہائی تشویش ناک حالت کے مسافروں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں