بھارت میں ایک اور فوجی اہلکار نے خودکشی کرلی

نئی دہلی: بھارت میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست مدھیہ پردیش کے ایک فوجی بیس میں پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کو ساتھی اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضری کی وجہ معلوم کرنے اس کے کمرے میں گئے تو دروازہ اندر سے بند تھا۔

ساتھی اہلکار دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو فوجی اہلکار کو چھت سے لٹکا ہوا پایا۔ ڈاکٹر کو بلایا گیا جس نے موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پھندا لگنے سے دم گھٹنے کے باعث اہلکار کی ہلاکت ہوئی۔
خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت 35 سالہ کیلاش چندر مہرا کے نام سے ہوئی تاہم خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

واضح رہے کہ بھارت میں پست ہمتی، ذہنی دباؤ اور افسران کے ناروا سلوک کے باعث فوجی اہلکاروں میں خودکشی کا رجحان بہت زیادہ ہے جس پر وزارت دفاع نے ایک انتباہی نوٹ بھی جاری کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں